ملتان پولیس میں بھرتی ، جسمانی ٹیسٹ کے دوران متعدد بے ہوش

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پنجاب کانسٹبلز کی بھرتیوں کیلیے 6 سو 80 امیدواروں نے جسمانی فٹنس کے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ پنجاب کانسٹبلز کی بھرتیوں کیلیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچنے والے امیدواروں کو اسٹیڈیم کے دو چکر 5 منٹ میں مکمل کرنا تھے۔

دوڑ کا مجموعی فاصلہ ایک میل تھا ۔ کچھ امیدواروں نے یہ دورانیہ مقررہ وقت میں پورا کیا تاہم کچھ نے راستے میں ہی ہمت ہاردی۔ کسی کو ریسکیو 1122 کے اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال منتقل کرنا پڑا تو کسی کو پولیس والوں نے گود میں اٹھا کر اسپتال پہنچایا۔

پانچویں گریڈکی اس ملازمت کےحصول کیلیےامیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ تک ہونا ضروری تھی، تاہم بیروزگاری کے مارے ایسے امیدوار بھی یہاں پہنچے ، جن میں سے کسی نے انگریزی میں ماسٹرز کیا ہے اور کسی نے انجینئرنگ پڑھ رکھی ہے۔ کئی امیدواروں نے الزام عائد کیا کہ وہ پہلے بھی ایسی ریسوں میں حصہ لے کر فرسٹ آئے لیکن اس کے باوجود انہیں ملازمت نہیں دی گئی۔