ملتان (جیوڈیسک) گرے والا کی رہائشی خاتون نے غربت سے تنگ آکر پہلے اپنی دو ننھی بچیوں کو زہر دے کر قتل کیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔
ملتان کے علاقے گرے والا کی رہائشی خاتون طیبہ نے رات دیر گئے پہلے اپنی دو بیٹیوں کو تیزاب پلایا اور پھر خود بھی تیزاب پی لیا۔ تیزاب پینے سے 2 سال کی مناہل اور 9 ماہ کی حجاب موقع پر ہی دم توڈ گئیں جب کہ ریسکیو 1122 نے خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طیبہ اور اس کے شوہر مظہر کے درمیان پیسوں کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔