ملتان (جیوڈیسک) چوک شہیداں میں دو روز سے خراب ٹرانسفامر پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کر دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت اور میپکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میپکو حکام کو کئی بار کہنے کے باوجود ٹرانسفارمر کی خرابی کا نوٹس نہیں لیا گیا۔
بجلی نہ ہونے سے پانی کی بھی شدید قلت ہو گئی ہے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو میپکو آفس کا گھیراؤ کریں گے۔