ملتان : انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانیوالوں کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

Polio

Polio

ملتان (جیوڈیسک) ملتان ضلع میں 124 بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے، انکار کرنے والے 91 والدین کیخلاف پولیس مدد حاصل کرلی گئی ہے،اس بات کا انکشاف محکمہ صحت کی رپورٹ میں سامنے آیا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق انکار کرنے والے والدین میں چار ڈاکٹرز اور ایک پروفیسر بھی شامل ہے جبکہ انکار کرنے والے کچھ والدین کا تعلق آفیسرز کالونی، رائٹرز کالونی، شاہ رکن عالم کالونی جیسے پوش علاقوں سے ہے۔

محکمہ صحت بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے یا انکار کرنے والوں کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرائیں گے۔