ملتان (جیوڈیسک) ملتان تحریک انصاف ویمن ونگ کی جانب سے ڈرون حملوں کیخلاف ملتان میں مظاہرہ کیا گیا۔ طارق روڈ پر ہونے والے مظاہرے میں تحریک انصاف کی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈرون حملوں کیخلاف نعرے درج تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکی حملے دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی وزیر خاجہ کے دورہ پاکستان کے دوران حملے روکنے پر زور دے۔