ملتان : تحریک انصاف کل سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

PTI

PTI

ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کل ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

جنوبی پنجاب سے قافلے کل صبح ملتان پہنچنا شروع ہوں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل سہ پہر ملتان اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی جلسے کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، ملتان اسٹیڈیم میں اسٹیج کی تیاری جاری ہے، کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس اہلکار جلسہ کے اردگرد نگرانی کریں گے جبکہ قائدین کی سیکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹی دیں گے۔