ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

Arrested

Arrested

ملتان (جیوڈیسک) سیکورٹی اداروں نے کالعدم تنظیموں کے 18 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ بہاولپور، راجن پور اور ڈیرہ غازیخان میں بھی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس سے فورتھ شیڈول میں شامل 41 افراد کیساتھ 110 افغان ٹرینڈ بوائز کے گرد بھی گھیرا انتہائی تنگ ہو چکا ہے۔

وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری کیمطابق دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں تاہم حکومت ملکی سلامتی کیلیے قومی ایکشن پلان کے تحت غیر جانبدارانہ طریقے سے عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون سے ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے حراست میں لیے گئے افراد کی نشاندہی پر سیکورٹی اداروں نے متعدد غیر قانونی ٹیلی فون اکسچینجز بھی قبضے میں لے لی ہیں۔