ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں رکھشا بندھن کے مذہبی تہوار پر ہندو مذہب کی خواتین نے بھائیوں کو راکھی باندھی اور انکی درازی عمر کیلئے مندروں میں خصوصی پرارتھنا بھی کی۔
جوگیوں کا یہ بھجن رکھشا بندھن اور گوگا پیر میلے کی خوشی میں ہے جس میں رنگ برنگے لباس میں ملبوس خواتین نے بھائیوں کو راکھی باندھی جس پر بھائیوں نے بہنوں کو مٹھائی کھلائی جبکہ چوڑیاں اور ناریل کا تحفہ دے کر اپنی محبت کا بھی اظہارکیا۔
رکھشا بندھن پر بھائیوں نے بہنوں کی خواہشات کو پورا کرنے کا وچن دیا اور مندروں میں جا کر دیئے جلا کر مذہبی رسومات ادا کیں رکھشا بندھن پر بھائیوں نے بہنوں کو شاپنگ کرائی جس سے مذہبی تہوار کی خوشی مزید دوبالا ہو گئی۔ اقلیتی برادری نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔