ملتان : تاوان ملنے کے باوجود کمسن طالب علم کا قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں 7 سالہ بچے کو اغوا کے بعد تاوان لینے کے باوجود قتل کردیا گیا ،بچے کی لاش ملتان سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 6 روز قبل 7 سالہ عتیق کو شاہین آباد اسکول سے واپسی پر اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے بچے کے والدین سے 12 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

لواحقین نے ڈھائی لاکھ روپے تاوان کی رقم دیدی تھی، اس کے باوجود ملزمان نے بچے کو قتل کر دیا، بچے کی لاش ملتان سے ملی ہے بچے کی ماں نے لاش کی کی شناخت کرلی ہے۔