ملتان: مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی خود سوزی کی کوشش

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) میلسی کی رہائشی لڑکی سے تین افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔

تھانہ مترو کی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود نامزد افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جس پر متاثرہ لڑکی نے خود پر پٹرول چھڑک کر ملتان پریس کلب کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کو حراست میں لے کر آر پی او آفس منتقل کر دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ زیادتی کے باوجود اسے انصاف نہیں دیا گیا۔