ملتان (جیوڈیسک) رشتے سے مبینہ انکار پر نوجوان نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ ملتان کے علاقے سیداں والی کھوئی میں پیش آیا، جہاں ملزم عبدالجبار نے 20 سالہ نادیہ کے گھر رشتہ بھیجا تاہم لڑکی کے انکار پر ملزم نے 20 سالہ نادیہ پر تیزاب پھینکا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب سےلڑکی کا 20 سے 25 فیصد جسم جھلس گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو فوری انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔