ملتان: رشتے کے انکار پر نوجوان نے اپنی کزن کو قتل کر دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان رشتے کے انکار پر نوجوان نے اپنی کزن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ممتاز آباد کی رہائشی سمیرا بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے واپس آ رہی تھی۔ اس کے کزن آصف محمود نے راستے میں روکا جس پر سمیرا نے شور مچا دیا۔

آصف محمود نے فائرنگ کر دی جس سے طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ملزم آصف محمود نے اقرار جرم کر کے گرفتاری دے دی۔