ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پولیس کا کام خاتون نے کر دیا۔ ڈکیتی کی وار دات کے دوران بہادری سے مقابلہ کرنے کے بعد ڈاکو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملتان کے نواحی علاقے جاشف کالونی میں دو خواتین سمیت 5 ڈاکو شمیم مائی کے گھر ڈکیتی کے لیے آئے۔ مزاحمت کرنے پر شمیم اور اس کے 18 سالہ بیٹے زاہد کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس دوران شمیم نے ہمت سے کام لیتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا۔
جب کہ باقی چار ڈاکو پانچ تولے سونا اور 50 ہزار روپے نقدی لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ مخدوم رشید کی پولیس نے ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس موقع پر شمیم مائی کا کہنا تھا کہ پولیس شہر کا امن و امان بر قرار رکھنے میں ناکام ہے۔