ملتان : ڈکیتی کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر احتجاج

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں ڈکیتی کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر اہل علاقہ نے ٹائر جلا کرسڑک بلاک کر دی۔ سہوڑہ چوک پر چارافراد نے سکندر نامی سنار سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چھین لی تھی۔

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی جس پر تاجروں اور اہل علاقہ نے پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانہ گلگشت پولیس نشاندہی کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی تاہم پولیس حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔