ملتان : ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مشتعل افراد کا احتجاج، توڑ پھوڑ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ڈاکوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر کو قتل کر دیا۔ واقعے کے خلاف مشتعل تاجروں نے روڈ بلاک کیا اور زبردستی دکانیں بند کرا دیں۔ ملتان کے کینٹ بازار میں تین مسلح ڈاکو ایک دکان میں جا گھسے جہاں مزاحمت کرنے پر انہوں نے ساٹھ سالہ تاجر مجید کو گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔

ڈکیتی اور قتل کے اس واقعے پر تاجر مشتعل ہو گئے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ایس پی چوک اور کینٹ چوک بلاک کر دیئے۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھرا بھی کیا اور پٹرول پمپس اور دکانیں زبردستی بند کرا دیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں جان ومال کا تحفظ دیا جائے اور اعلی حکام تاجر مجید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔