اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے ایک سوانچاس ملتان میں ضمنی انتخاب سولہ اکتوبر کو ہو گا۔ اڑتالیس گھنٹے قبل ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے این اے ایک سوانچاس ملتان میں چودہ اور پندرہ اکتوبر کی درمیانی رات انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سولہ اکتوبر سے اڑتالیس گھنٹے قبل ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔