ملتان : الگ صوبہ لے کر لاہور والوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، گیلانی

Gilani

Gilani

پاکستان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ احساس محرومی کا شکار ہیں اور لاہور والوں کا مقابلہ الگ صوبہ حاصل کر کے کر سکتے ہیں۔

ملتان کے علاقہ بستی لابر میں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیم منظور کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی ذوالفقار علی بھٹو لیکر آئے تھے جبکہ اب صرف تبدیلی کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام صوبے کی حامی جماعتوں کو الیکشن میں کامیاب کروائیں۔