ملتان: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں اور ریسٹورینٹ سیل

Cealed

Cealed

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) ملتان میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دکانیں اور ریسٹورینٹ کو سیل کر دیا گیا۔

ملتان میں انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر گھنٹہ گھر چوک پر واقع معروف ریسٹورینٹ کو سیل کر دیا جب کہ بکر منڈی، گول باغ اور تحصیل شجاع آباد میں 12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

حکام نے دکانوں پر ایک لاکھ 51 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جب کہ ممتاذ آباد کے علاقے میں واقع ایک میرج ہال پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔