ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث دھند کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، صبح کے وقت ہلکی دھند شہر پر چھائے ہوئے ہے۔ ملتان شہر اور گرد و نواح میں آج آسمان پر ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ اب سے صبح اور شام کے وقت اوقات میں شروع ہو رہا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق دھند موجود ضرور ہے لیکن اس نے ابھی حد نگاہ کو متاثر نہیں کیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان میں دوپہر کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔