ملتان : تیز رفتار ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی، 7 افراد شدید زخمی

Rescue

Rescue

ملتان (جیوڈیسک) بستی ملوک کے قریب تیز رفتار ویگن بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ویگن مین تیزاب کی بوتلوں کے باعث چار افراد بری طرح جھلس گئے۔

جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چار زخمیوں کی حالت خطرے میں ہے۔ تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ویگن کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔