ملتان (جیوڈیسک) پانچ دن پہلے ممتاز آباد میں گورنمنٹ کالج کے طالب علموں نے مفت چائے نہ پلانے پر ہوٹل مالک نعیم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ جس سے نعیم بری طرح جھلس گیا۔
اسے نشتر اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نعیم پانچ دن بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ نعیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث دو افراد معین اور معاویہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزم تا حال فرار ہیں۔