ملتان : طلباء نے جاوید ہاشمی کی گاڑی روک لی، داغی داغی کے نعرے

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) گو نواز گو کے بعد اب باغی داغی کا نعرہ میدان میں آ گیا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کے طلباء نے جاوید ہاشمی کی گاڑی کو روک لیا اور طلبہ نے باغی داغی کے نعرے لگائے۔

جاوید ہاشمی نشتر اسپتال کی مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے آئے تھے تاہم طلبا نے گاڑی روک کر گو نواز گو کے نعرے لگائے مشتعل طلبا نے جاوید ہاشمی کو کہا کہ آپ نے جیت کر مسلم لیگ ن میں جانا ہے جس پر جاوید ہاشمی نے طلبا سے کہا کہ وہ جیت کر آزاد حثیت سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔ ن لیگ میں ہرگز شامل نہیں ہوں گے تاہم جاوید ہاشمی کو ملتان میں اپنی انتخابی مہم میں یہ چوتھا واقع ہے۔