ملتان ضمنی انتخاب، مقناطیسی سیاہی استعمال نہیں کی جارہی ،الیکشن کمیشن

Election

Election

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے حلقے این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے مخصوص سیاہی کا استعمال کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص سیاہی سے انگوٹھوں کی تصدیق سو فیصد ممکن ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست 149 کے ضمنی انتخاب میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے مخصوص سیاہی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

جسے پی سی ایس آئی آر نے تیار کیا ہے۔ مخصوص سیاہی سے انگوٹھوں کی تصدیق سوفیصد ہو سکے گی۔ آئندہ مقناطیسی سیاہی کے بجائے مخصوص سیاہی کا استعمال کیا جائے گا۔