ملتان (جیوڈیسک) ممتاز آباد کے علاقے میں پانچ چور تاجر کے گھر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک گھر کے مالک رفیق کی آنکھ کھل گئی اور اس نے اکرم نامی ایک چور کو دبوچ لیا۔
شور مچنے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے۔ مشتعل افراد نے چور کی خوب دھنائی کی۔ اس کے سر کے بال کاٹ دئیے اور منہ کالا کر کے علاقے میں پھر اتے رہے جس کے بعد چور کو درخت سے باندھ دیا۔
اطلاع ملنے کے تین گھنٹے بعد پولیس پہنچی اور چور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔