ملتان (جیوڈیسک) اڈا بند بوسن سے ایک ہفتہ پہلے تین بہنوں نو سالہ مہر بانو ، سات سالہ زہرا اور پانچ سالہ شاہدہ کو ایک شادی کی تقریب سے اغوا کیا گیا۔ جن کی لاشیں نواب پور کینال سے ملیں۔
والدین نے بچیوں کے اغوا اور قتل کا مقدمہ تھانہ الپہ میں ان کی چچی کے خلاف درج کرایا تاہم پولیس کے مطابق تینوں کمسن بہنوں کے اغوا اور قتل میں ان کا باپ اقبال ملوث ہے۔ جس نے سابقہ بھابھی سے عداوات کے باعث اپنی بیٹیوں کو قتل کر دیا تاکہ اسے قتل کے مقدمے میں پھنسایا جا سکے۔