ملتان: زہریلا دودھ پینے سے 4 بچوں اور ماں کی حالت غیر

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے نواحی علاقے قادر پوررواں کے افسوسناک واقعے میں نگینہ نامی خاتون اور اس کے چار بچوں نے دودھ پیا جسے پیتے ہی ان کی حالت غیر ہو گئی۔ پانچوں افراد کو فوری طور پر مقامی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔

ہیلتھ سینٹر میں ناکافی طبی سہولیات کے باعث 2 سالہ ریحان اور انیشہ دودھ کے زہریلے اثرات کے باعث دم توڑ گئے۔ دونوں بچوں کی ہلاکت کے بعد تین سالہ ریحانہ اور آٹھ سالہ صوبیہ اور ان کی والدہ کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

لواحقین کے مطابق دودھ گزشتہ چار دن سے گھر میں پڑا تھا جسے پینے کی وجہ سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ بچوں کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مقامی ڈاکٹر اور ہیلتھ سنٹر کے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔