ملتان : ٹریفک وارڈن کی گھر میں پر اسرار ہلاکت

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ٹریفک وارڈن پر اسرار طور پر گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بودلہ ٹان کے رہائشی ٹریفک وارڈن علیم شہزاد پراسرار طور پر گھر میں مردہ پایا گیا۔

گھر بند ہونے کے باعث تعفن پھیل گیا جس پر ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر ٹریفک وارڈن کی لاش نکالی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تقریبا دو دن پرانی ہے۔ ٹریفک وارڈن میاں چنوں کا رہائشی تھا۔ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔