ملتان سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Funeral Prayer

Funeral Prayer

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں دریا برد ہونے والی کشتی میں ڈوبنے والے دلہا ، اس کے بھائی ، بہن اور بھا بھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ولیمے والے دن بیوہ ہونے والی مشعل کی آہ و زاری نے ہر آنکھ کو نم کر دیا۔

یہ وہ بدقسمت گھر ہے جہاں دلہا زاہد کا ولیمہ ہونا تھا۔ مگر اب وہاں ہر طرف غم کی پرچھائیاں ہیں۔ ولیمہ والے دن بیوہ ہونے والی مشعل کا غم بیان سے باہر ہے۔

بیٹے کی موت پر باپ کا حوصلہ بھی جواب دے گیا۔ شادی والے گھر سے دلہا زاہد ، اس کے بھائی ، بہن اور بھابھی کے چار جنازے اٹھے تو کہرام مچ گیا ، نمازجنازہ کے بعد چاروں کی آہوں اور سسکیوں میں تدفین کردی گئی۔