ملتان: لین دین کا تنازع، مخالفین نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں لین دین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں عاشق حسین کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ مخالفین نے اس پر پٹرول چھڑ کر آگ لگا دی جس سے نوجوان جھلس گیا۔

ریسکیو 1122 نے عاشق حسین کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کا 50 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔

تھانہ سٹی شجاع آباد واقعے کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔