ملتان: خزانے کی تلاش میں گڑھا کھودنے والا مٹی تلے دب گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مبینہ طور پر جعلی پیر کے مشورے پر خزانے کی تلاش میں گڑھا کھودنے والا مٹی تلے ہی دب گیا، نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں باغ بیڑا کے مقام پر پیش آیا۔ ذیشان نامی شخص کو مبینہ طور پر ایک جعلی پیر نے مشورہ دیا تھا کہ اس کے گھر میں خزانہ دفن ہے۔

جس پر ذیشان نے پیر کے بتائے ہوئے مقام پر گڑھے کی کھدائی شروع کی۔ اس دوران مٹی کا ملبہ اس پر آگرا۔ ذیشان کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔