ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ وہاڑی روڈ اختر آباد کے قریب دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں ایک بس کا کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دونوں بسوں کے ڈرائیور بس میں پھنس گئے۔
جنہیں ایک گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا، مسافروں اور بس ڈرائیورز سمیت 5 زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بس میں سوار معمولی زخمی مسافروں کو موقع پر ہی فوری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔