ملتان : تودے تلے دب جانے والے مزدور کی لاش نکال لی گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں 7 گھنٹے قبل مٹی کے تودے تلے دبنے والے مزدور کی لاش نکال لی گئی۔ ملتان میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گر گیا جس کے نیچے ایک مزدور نصیر احمد دب گیا تھا۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے نکالنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے جس کے بعد بھاری مشینری منگوائی گئی جس کی مدد سے مزدور نصیر کی لاش نکال لی گئی۔