ملتان: نامعلوم افراد نے دو کم سن بہنوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے دو کم سن بہنوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔

ٹبہ سلطان پور کے رہائشی بشیر کی بیٹیاں بارہ سالہ رباب اور دس سالہ عروج گھر میں سو رہی تھیں کہ چار افراد نے گھر میں گھس کر ان کے گلے کاٹ دیئے۔

دونوں بہنیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ مزاحمت پر ملزموں نے بشیر اور اس کی بیوی پروین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نشتر اسپتال میں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔