ملتان: نامعلوم شخص نے نوجوان کو قتل کر دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر دیا۔ بدھلہ سنت کا رہائشی بلال گجر اپنے ڈیرے میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے سے نوجوان کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر تین نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔