ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں سبزی منڈی کے بیوپاریوں نے انتظامیہ اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج مارکیٹ میں مکمل ہڑتال کر دی اور مظاہرہ کیا۔ سبزی منڈی کے بیوپاریوں نے ہڑتال کرتے ہوئے آج سبزی کو چھوٹی مارکیٹوں میں ترسیل نہیں ہونے دیا۔
ہڑتال کرتے ہوئے انہوں نے تقریبا 4 گھنٹے تک احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ آ کر انہیں گرفتار کرتی ہے اور ہزاروں روپے جرمانے عائد کرتی ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی نے جو نرخ مقرر کئے ہیں
اس پر تو وہ اپنا مال بھی نہیں خریدتے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم مال تو مہنگا خریدیں اور فروخت سستا کریں بیوپاریوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی بعد میں مارکیٹ کمیٹی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کہا کہ بیوپاری مارکیٹ کمیٹی کے نرخ پر ہی سبزی فروخت کریں گے تاہم جن بیوپاریوں کو حراست میں لیا ہے انہیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔