ملتان : واسا کے ملازمین کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں واسا کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، روڈ بلاک کرنے کے دوران ملازمین نے ایک مسافر وین کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔ ملتان میں واسا ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر باغ لانگے خان سے مظاہرہ کیا ،مظاہرین ریلی کی صورت میں چوک نواں شہر پہنچے جہاں انہوں نے واٹر ٹینک کھڑے کر کے روڈ کو بلاک کر دیا۔

اِسی دوران ایک مسافر وین نے روڈ کراس کرنے کی کوشش کی جس پر واسا ملازمین نے اسے روکا تلخ کلامی سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جا پنہچی اور ملازمین نے مسافر وین کے ڈرائیور کی پٹائی کر دی جسے لوگوں نے آ کر بچایا، بعد میں مظاہرین چوک کچہری پہنچے گئے۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر 10 اکتوبر تک انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو 11 اکتوبر سے مکمل ہڑتال ہو گی اور ملتان شہر کے تمام ڈسپوزل اور واٹر سپلائی اسٹیشن بند کر دئیے جائیں گے۔