ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں کوڑے کے ڈھیر سے نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش ملنے پر شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں جمع کرا دی ہے۔
سادات کالونی میں کوڑے کے ڈھیر پر لاش ملنے کی اطلاع اہل علاقہ نے پولیس کو دی۔ تھانہ بہاؤ الدین زکریا کی پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے لاش سو فیصد جلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شناخت ممکن نہیں تاہم تفتیش جاری ہے۔