ملتان : کنویں میں چھلانگ لگانے والے گیڈر کو بحفاظت نکال لیا گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے علاقے متی تل روڈ میں ایک گیڈر نے کتوں سے بچنے کے لیے کنویں میں چھلانگ لگا دی ،مشہور ضرب المثل ہے کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے مگریہ ہے وہ گیڈر جو رات کو کتوں سے جان بچاتا ہوا 15 فٹ گہرے کنویں میں جاگرا۔

رات میں تو کسی کو کچھ خبر نہ ہوئی مگر صبح ہوتے ہی شہریوں کو پتا چلا کہ گیڈر اس کنواں میں براجمان ہے تو فورا ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو اہلکار کنویں میں گیا اور گیڈر کو ایک تھیلے میں بند کرکے بحفاظت نکال لایا، ریسکیو اہلکار نے باہر آکر اللہ کا شکر ادا کیا، پھر سانس درست کرکے پانی پیا اور پھر سب کو اس گیڈر کا دیدار کروایا، اس گیڈر کو چڑیا میں رکھا جائے گا۔