ملتان :گندم کی خریداری کا ہدف دو لاکھ ستائیس ہزار ٹن مقرر کر دیا گیا

Wheat

Wheat

ملتان (جیوڈیسک) ملتان ڈویژن میں رواں سال گندم خریداری کا ہدف دو لاکھ ستائیس ہزار ٹن ہدف مقرر کیا گیا ، بائیس اپریل کو باردانہ کی فراہمی اور پچیس اپریل سے گندم خریداری شروع ہوگی۔

پنجاب حکومت نے دو ہزار پندرہ کی گندم خریداری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ پورے پنجاب کا ہدف چالیس لاکھ جبکہ ملتان ڈویژن کا ہدف دو لاکھ سائیس ہزار چھ سو ٹن مقرر کیا ہے۔ ڈویژن میں بائیس اپریل کو کاشتکاروں کو بار دانہ فراہم کر دیا جائے گا جبکہ پچیس اپریل سے گندم خریداری کا سلسلہ شروع ہوگا۔

محکمہ خوراک نے گندم خریداری کے سولہ مراکز بھی قائم کر لیے ہیں تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں کاشتکار محکمہ خوراک سے رجوع کر سکتا ہے۔ رواں سال گندم کی امدادی قیمت تیرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال بھی محکمہ موسمیات نے گندم کی کٹائی کے دوران پیشن گوئی کی ہے جس کی وجہ سے خریداری مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔