ملتان: نوجوان کی سات سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) قاسم بیلہ میں ملزم وقار حسن سات سالہ لڑکی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

زیادتی کا شکار لڑکی کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر اسکا طبی معائنہ کیا گیا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔