ملتان : ینگ نرس ایسو سی ایشن کا نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے خلاف احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) نشتر ہسپتال ملتان میں ینگ نرس ایسو سی ایشن نے نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نرسوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر ایم ایس آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور شدید نعرے لگائے۔

احتجاجی نرسوں کا کہنا تھا کہ نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کوکب نے ان کا جینا محال کر رکھا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ یہ سب کچھ ایم ایس کی سرپرستی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ینگ نرسوں نے سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کا فوری تبادلہ کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔