ملتان (جیوڈیسک) نشتر ہسپتال میں نرسنگ سپرٹنڈنٹ کے ناروا سلوک کے خلاف ینگ نرسنگ ایسو سی ایشن کا احتجاج دسویں روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان نشتر ہسپتال میں نرسنگ سٹاف نے ایم ایس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نرسنگ سپرٹنڈنٹ کے خلاف نعرہ بازی کی۔
نرسز نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نرسنگ سپرٹنڈنٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ نرسز کا مطالبہ تھا کہ سیکریٹری ہیلتھ نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر نرسنگ سپرٹنڈنٹ کا تبادلہ کریں۔ نرسنگ سٹاف نے کہا کہ مطالبے کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہیگا۔