ملتان (جیوڈیسک) پکی پل کے علاقے میں اکمل اور تبسم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 3 ایکڑ زمین کے تنازع پر 60 سالہ شخص بشیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈنڈوں کے وار کرتے ہوئے قتل کر دیا۔
واقع کے بعد تھانہ الپہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام واقع کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔ پولیس کے مطابق واقع کی تفتیش جاری ہے۔