لند ن (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ ایلز بتھ ٹیلر کی پہلی شادی کا عروسی جوڑا 1لاکھ 21 ہزار 8 سو 75 برطانوی پاونڈ میں فروخت ہوگیا ہے۔ برطانیہ میں پوپ کلچر کے 120 سال مکمل ہونے پر آکشن ہاوس آف کرسٹیز میں رکھے گئے۔
اس جوڑے کو ایلز بتھ ٹیلر نے اپنی پہلی شادی میں پہنا تھا جو اپنی قیمت سے دوگنا زیادہ میں فروخت ہوا ہ، سفید رنگ کے اس عروسی جوڑے کو بنانے میں 13 میٹر ساٹن کا استعمال ہوا۔ جس کو 15 کاریگروں نے 3 ماہ میں تیار کیا تھا۔