مردان (جیوڈیسک) خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے نادرا کے سیکورٹی گارڈ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ پرویز خان قوم کا بہادر بیٹا ہے اوران کی قربانی کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے شہید گارڈ پرویز خان کے اہل خانہ کو شاباش دی اور ان کے دو بیٹوں کو اپنی وزارت میں نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔
عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے لوگوں نے دی ہیں۔ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور آپریشن ضرب غضب کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ پاک فوج اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جلد ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔