بنوں (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دتہ خیل میں بمباری کر کے تحریک طالبان کے کمانڈر گل بہادر کے گھر سمیت دھشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ کر دیئے، ذرائع کے مطابق بمباری ملا فضل اللہ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ذرائع کے مطابق بمباری طالبان کمانڈر گل بہادر کے گھر پر کی گئی۔
جہاں مجلس شوریٰ کا اجلاس جاری تھا جس میں تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ سمیت دیگر اہم کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع بھی تھی ، بمباری سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔