ضرب عضب: شوال اور دتہ خیل میں بمباری، 65 دہشت گرد ہلاک

Operation

Operation

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آج دو مختلف کارروائیوں میں 65 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی شوال میں بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

جبکہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ دتہ خیل میں بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج کارروائیوں کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔