ضربِ عضب نے عارضی طور پر دشمن کے پاوں اکھاڑ دئیے ہیں : امریکا

Multiply Azb

Multiply Azb

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں عسکری کارروائیوں پر کوئی فیصلہ کرنا تاحال قبل از وقت ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بات درحقیقت اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ آیا۔

وہ تینوں مرحلے مکمل کر سکتے ہیں یعنی علاقے کو خالی کروانا ، اس پر کنٹرول حاصل کرنا اور اس کو آباد کرنا۔ جنرل ڈیمپسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بدستور اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں ہے۔

یعنی وہ علاقے سے شدت پسندوں کا صفایا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق فوج کو اب یہ دکھانا ہو گا کہ وہ اس علاقے کو سنبھال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کے لیے اس علاقے میں قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا اہم ہو گا۔