ممبئی حادثہ کیس، سلمان خان نے مقررہ حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے خلاف ممبئی حادثہ کیس کی سماعت ہوئی، فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار نے حادثے کے وقت مقررہ حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی۔

ممبئی کی سیشن عدالت میں سلمان خان کے خلاف ایک شخص کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کو موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت سلمان خان کے جسم سے لئے گئے خون کے نمونوں سے باسٹھ ملی گرام شراب پائی گئی۔

عام حالات میں یہ مقدارتیس ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ، سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہزار دو میں گھر جاتے ہوئے نشے کی حالت میں ایک شخص کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا۔