ممبئی (جیوڈیسک) عدالت نے اداکار سلمان خان کو کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پہلے انہیں عدالت میں پیشی پر استثنیٰ دیا گیا تھا۔ استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد حکم جاری کیا گیا۔
جودھپور عدالت نے اداکار سلمان خان کو کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جودھپور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ چندرا کالا پر مشتمل ضلعی عدالت نے استغاثہ کے تمام گواہان کے دلائل سننے کے بعد سلمان خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
پبلک پراسکیوٹر اور میندرا شرما نے بتایا کہ اس سے پہلے سلمان خان کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا گیا تھا تاہم اب انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑیگا۔